بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کے 4 کروڑ روپیہ سے زائد مالیت کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر داخل

0
38

بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کے 4 کروڑ روپیہ سے زائد مالیت کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 مئی سے قبل ہی پول کر کے سیاسی جماعتوں کے گماشتوں سے اپنے معاملات طے کر لئے ہیں۔جس سے ترقیاتی فنڈز ضائع اور بھاری رقوم کے خوردبرد کا خدشہ ہے۔ سماجی رہنماؤں محمد شریف، محمد ایوب،اصغر علی۔ رضوان احمد، محمد ارشد،مدثر محمود، شاہد نسیم، وسیم احمد، امجد نثار، محمود علی اور محمد سرور نے کہا ہے کہ ٹینڈر داخل کرانے سے قبل ہی مبینہ ٹھیکہ داروں نے سیاسی گماشتوں کی آشیرباد سے پول کر لیا ہے۔ جس سے سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا بھی خدشہ ہے۔ انہوں نے کمشنر سرگودھا، ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر کڑی نظر رکھیں اور قومی خزانہ کو خرد برد سے بچانے کے لیے پول کو ختم کرا کے 21 مئی کو اپنی نگرانی میں ٹینڈر کھلوائیں۔

Leave a reply