وزیر اعلیٰ پنجاب نے راجہ بشارت کے انتخابی حلقہ کے لیے انصاف امداد پروگرام کی منظوری دے دی

باغی ٹی وی : وزیر قانون و سوشل ویلفیئر پنجاب راجہ بشارت کے انتخابی حلقہ راولپنڈی پی پی 14 کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے انصاف امداد پروگرام کی منظوری دی ہے .حلقہ کے 8763 بے روزگار ہونے والے مستحقین کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی ہدایات جاری کیں.

راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ انصاف امداد پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے ساڑھے دس کروڑ روپے سے زائد تقسیم کیے جائیں گے :

انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غریب اور بے روزگار افراد کی بھرپور کفالت کی:تحریک انصاف کی حکومت نے جس طرح مشکل وقت میں غریبوں کو سہارا دیا ہے اس نے ریاست مدینہ کی یاد تاذہ کر دی ہے:

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپنے حلقہ کے مستحقین کی داد رسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا تہہ دل سے مشکور ہوں:امدادی رقوم کی تقسیم بہت جلد شروع کی جائے گی :

***

Shares: