لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ صدر لودہراں نے کاروائی کے دوران غیر لائسنسی اسلحہ رکھنے والے 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان یوسف ،سلیمان، محمد موسی اور غلام قادر کے قبضہ سے کلاشنکوف،پسٹل، پمپ ایکشن،بندوق، گولیاں اور کارتوس برآمد ملزمان کے خلاف تھانہ صدر لودہراں نے ناجائز اسلحہ رکھنے کےمقدمات درج کر لیے۔ ملزمان کے خلاف ڈکیتی کی نیت سے جمع ہونے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا.

ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی میڈیا سے گفتگو

Shares: