پی سی بی نیا ڈومسیٹک کرکٹ سیزن/ ٹیموں کا انتخاب

0
31

نئے ڈومسیٹک کرکٹ سیزن میں ٹیموں کا انتخاب کیسے کیا جائےحکمت عملی آئندہ ہفتے بنائی جائے گی ۔انٹر کلب اور انٹر سٹی چیمئن شپ نہ ہونے کے باعث سلیکشن میں مشکلات کاسامنا ہوگا۔ گذشتہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کھیلنے والے کھلاڑیوں کی کار کردگی کی جائزہ رپورٹ تیار کی جارہی ہے ۔ٹیموں کے ہیڈ کوچز ٹرینرز اور معاون کوچز کی مشاورت سے رپورٹ تیار کررہے ہیں ۔
صوبائی کنٹریکٹ میں کیٹیگری کا طریقہ کار رائج کیا جائے گا.
پی سی بی نے صوبائی سیںنٹرل کنٹریکٹ میں ایلیٹ کیٹیگری شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کرکٹرز ایلیٹ کیٹیگری میں شامل ہوں گے ۔ایلیٹ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو سینٹرل کی طرح خصوصی مراعات دی جائیں گی ۔ ایلیٹ کیٹگری کے کھلاڑی صوبائی ٹیموں کا حصہ بنیں گے۔ جو کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کے باوجود سیںنٹرل کنٹریکٹ میں جگہ نہیں بنا پائے ان کو ایلیٹ کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔

ایلیٹ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی کرے گی ۔ وائٹ بال کیٹیگری صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ کاحصہ رہے گی.جون کے پہلے ہفتے میں کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان کی ترقی وتنزلی کا فیصلہ کیا جائے گا.

Leave a reply