اپنے ملک کے حالات اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بناکر ہاکی میدانوں میں کام کیا جاسکتا ہے۔ ہاکی سرگرمیوں کے لیے ڈبلیوایچ او کی ہدایات کے مطابق گائیڈلانز بھی فیڈریشنز کو بجھوائی گئی ہیں ۔ کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ اسٹاف، انتظامیہ اور گراونڈ سٹافط کو ان گائیڈلائنز پر عمل کرنا ہوگا۔
ہر ملک اپنے حالات اور حکومی ایس اوپیز کو سامنے رکھ کر سرگرمیاں پلان کرسکتا ہے۔ کھیل سے وابستہ ہر شخص کو میدان میں واپسی آنے کے لیے ان گائیڈلائنز پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔ کھلاڑی اور آفیشلز ایک دوسرے سے مصافحہ کرنےسے گریز کریں ۔ میدان میں داخل ہونے سے قبل ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔
دوران کھیل غیر ضروری طور پر ایک دوسرے کے قریب مت جائیں.طبیعت ناساز ہونے پر میدان میں جانے سے گریز کریں.کھلاڑیوں کو آفیشلز کی صحت وتندرستی اولین ترجیح ہے ۔ایف آئی ایچ








