وزیر اعظم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلف پیکج دیا،عوام کرو ناوائرس کو سنجیدہ لے.چوہدری محمد سرور

0
46

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کاکہنا ہے کہ اورسیز پاکستانی بائیس بلین ڈالر سالانہ زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اوورسیز پاکستانی کمیشن بنا ہوا ہے۔جو احسن طریقے سے مسائل حل کر رہا ہے جبکہ عدالتوں میں سپیڈی جسٹس کا نظام بھی قائم ہو چکا ہے جو تین ماہ کے اندر اوورسیز پاکستانیوں کے کیسسز کا فیصلہ سناتی ہیں۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں
وہ ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے صحافیوں سے ملک کئ موجودہ صورتحال پر گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر یوکے و یورپ کے صحافیوں کی بڑئ تعداد موجود تھی جنہوں نے گورنر پنجاب کو کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کرونا کو سنجیدہ لے اور حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرے۔ حکومت پاکستان نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کی ۔ لیکن عوام کا ردعمل غیر سنجیدہ ہے جس سے کرونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کرونا کی اس انتہا تک نہیں پہنچا جہان دوسرے ممالک گذر رہے ہیں یا گذر چکے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں مسجد و مدارس سمیت دیگر قومی و صوبائی اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

ان کا کہنا تھا کہ یرون ممالک سے آنے والے افراد کا کرونا وائرس رزلٹ منفئ آنے پر اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اندر گھروں میں بھیجا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم کی طرف سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج عوام کو دیا جا رہا ہے جس میں ایک کڑوڑ بیس ہزار افراد کو بارہ ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں
جبکہ پنجاب میں کرونا ٹیسٹ کروانے کی اہلیت تین ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کردی گئی ہیں جبکہ ڈاکٹرز کو میڈیکل کٹس فراہم کردی گئی ہیں
ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب آفس کے توسط سے تین سو کروڑ کی امداد کرچکے ہیں۔ عید تک دس لاکھ افراد کو فری راشن دیا جائے گا۔
پاکستان میں اداروں میں مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔ صوبوں کو اختیارات منتقلی کے بعد وفاق کا عمل دخل محدود ہے۔
صدر پریس کلب شوکت ڈار ، جنرل سیکرٹری فرید قریشی نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں اوورسیز صحافیوں کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
اس موقع پر پنجاب حکومت کے ترجمان عاطف چوہدرئ بھی موجود تھے جنہوں نے ان مشکل حالات میں گورنر ہاوس کے کردار کو سراہا

Leave a reply