بھارتی معیشت کو بڑا دھچکہ ، گائے کے گوشت کی برآمد پر پابندی

0
51

کویت : کویت بزنس مینوں نے بھارت گوشت کی برآمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا،بھارت کو بہت بڑادھچکا،اطلاعات کےمطابق بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں اورمقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پرہونےو الے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے عرب شخصیات نے ایک اوربڑا مطالبہ کرکے بھارت کے لیے بہت بڑی مشکل کھڑی کردی ہے

 

باغی ٹی وی کےمطابق یہ مطالبہ کویت کے کاروباری حلقوں کی طرف سے سامنے آیا ہے، جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ بھارت جہاں حلال حرام کی کوئی تمیز نہیں‌اورجہاں کے انتہا پسند ہندووں کے ہاں گائے کے گوشت کے حوالے سے جونظریات ہیں اس سے بھی بھارت سے برآمد ہونے والے گوشت کی کوالٹی پربہت زیادہ سوالات اٹھ رہے ہیں

 

 

ذرائع کے مطابق یہ مطالبہ کرنے والے عرب کاروباری حلقوں کا کہنا ہےکہ بھارت کی طرف سے کوئی ایک مسئلہ نہیں جس پراعتراض بلکہ بھارت میں انسانوں کے ساتھ جوسلوک کیا جاتا ہے اورجہاں بھارتی انتہا پسند مسلمانوں پراتنے بھیانک مظالم کررہے ہیں ان حالات میں بھارت سے تجاارت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

دوسری طرف کویتی کاروباری حلقوں کا کہنا ہےکہ اگرحکومت کویت اپنے تاجروں کے مطالبے پرعمل کرتی ہے تو اس سے جہاں کویت کے لوگوں کو خراب اورمشتبہ گوشت کی فراہمی رک جائے گی وہاں بھارت کی اس صنعت کو بہت زیادہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ، بھارت اس صنعت سے اپنے چمڑے کے کاروبارکے ذریعے دنیا سے سرمایا اکٹھا کررہا ہے،

یاد رہےکہ یہ مطالبہ ایسے بااثرافراد کی طرف سے سامنے آیا ہے جو پچھلےکئی ماہ سے بھارت میں ہونے والے مظالم کے خلاف مسلسل آواز بلندکئے ہوئے ہیں ، یہ آواز بلند کرنے والے کویتی بااثرشخصیات نہ صرف کاروبار کےحوالے سے خدشات اورتحفظات کا شکارہیں بلکہ بھارت کے حوالے سے عرب دنیا کو آگاہ کرنے والے بھی یہی افراد ہیں‌جس کا عرب معاشرے میں بہت زیادہ اثرورسوخ ہے

Leave a reply