بھیرہ مسلم ہینڈز پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے 10 شہروں میں اوپن کچن کا اہتمام کیا گیا جہاں روزانہ ہزاروں مستحق افراد کو کھانا کھلانے کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم ہینڈز نے بھیرہ میں بھی پیر فاروق بہاوالحق شاہ کی ہدایت پر اوپن کچن کا آغاز کردیا ہے۔ جس کا افتتاح سابق وزیر مملکت،سجادہ نشین دربار عالیہ بھیرہ شریف پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کیا۔مسلم ہینڈز کے ایریا منیجر شاہد رفیق کے مطابق روزانہ ایک ہزار افراد میں کھانا پکا کر تقسیم کیاجاے گا اور ترجیحی طور پر لوگوں کے گھروں تک کھانا پہنچانے کا بندوست کیاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم ہینڈز پاکستان میں 25 ہزار خاندانوں میں رمضان میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم اور ڈیڑھ لاکھ حفاظتی کٹس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے کر چکی ہے۔ پیر گروپ کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین نے بتایا کہ اوپن کچن دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں قائم کیا گیاہے اور یہ سلسلہ 30 رمضان المبارک تک جاری رہے گا.
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

بھیرہ مسلم ہینڈز پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے 10 شہروں میں اوپن کچن کا اہتمام کیا گیا
Bhera
Shares: