کرونا کی وجہ سے قرض واپس نہیں کرسکتے،غریب ملکوں نےچین کےسامنے ہاتھ جوڑدئیےخطےمیں چینی اثرورسوخ بڑھنےکےامکانات

0
40

بیجنگ:کرونا نے غریب ملکوں کوچین کے سامنے ہاتھ جوڑنے پرمجبورکردیا ،قرض واپس نہیں کرسکتے ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس نے جہاں امیرملکوں کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے وہاں غریب ملکوں تو اس حد تک تباہ کردیا ہےکہ وہ اب دوسرے ملکوں کو قرض واپس کرنے کی ہمت بھی نہیں رکھتے ، ان ممالک میں‌ سری لنکا،کرغزستان اورپاکستان سمیت بڑی تعداد میں افریقی ممالک بھی شامل ہیں،پاکستانی وزیرخارجہ تو پہلے ہی چینی حکام سے بات چیت کرچکے ہیں‌

باغی ٹی وی کےمطابق اسی حوالےسے نیویارک ٹائمز نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ پچھلے ایک ڈیڑھ ماہ سے چین سے قرض لینے والے ممالک نے چین سے ہنگامی طورپررابطہ کیا ہے اوراپنی بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا وائرس نے ان کی معیشت کو اس حد تک تباہ کردیا ہےکہ وہ اب لئے گئے قرض کی اپی پائی بھی واپس کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں‌،

باغی ٹی وی کے مطابق ان ممالک میں سے چند نے تو قرض معاف کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ کئ ممالک نے قرض واپس کرنے کے وقت میں مہلت مانگی ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بعض ممالک نے قرض کے حوالے سے معاہدات میں‌کچھ تبدیلیوں کی درخواست بھی کی ہے ،

ان ممالک کا کہنا ہےکہ کرونا کی وجہ سے ان کی معاشی صورت حال اس قدر تباہ ہوچکی ہےکہ اب وہ چین کے ساتھ کئے گئے وعدوں اورمعاہدوں کی پاسداری کرنے سے قاصرہیں‌،

ذرائع کا کہنا ہےکہ چین نے کمزورممالک میں بہت بڑے منصوبے شروع کررکھے ہیں ، ان میں سے کئ منصوبے دفاعی لحاظ سے بہت اہم ہیں، ان حالات میں اگریہ ممالک قرض واپس نہیں کرتے تو پھر چین ان ممالک میں ان مشترکہ منصوبوں پراپنا کنٹرول مضبوط کرنے کی پوزیشن میں‌آجائے گا اوریہ بات امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو منظورنہیں

ایک جرمن ادارے کا کہنا ہےکہ چین نے ترقی پذیر دنیا کو 520 بلین ڈالر یا اس سے زیادہ کا قرض دیا ہے ، 2013 میں اس اقدام کے آغاز کے بعد سے ، چین نے ممالک کو 350 بلین ڈالرز کا قرض دیا ہے ، ان میں‌سے آدھے سے زیادہ ممالک کو یہ احساس ہوچکا ہےکہ وہ چین سے لئے گئے قرضے واپس نہیں کرسکیں گے ، تو اس صورت میں ان ممالک میں چین کا بہت زیادہ اثرورسوخ بڑھ جائے گا ، جس کا فائدہ چین کو اورنقصان امریکہ کو ہوگا

نیویارک ٹائمز نے اپنے مضمون کے شروع میں یہ لکھا ہےکہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی چینی حکام کو اپنی کمزورمعاشی صورت حال سے آگاہ کرچکے ہیں اورچین کو اس بات پرقائل کرنے کی کوشش کررہےہیں کہ چین پاکستان کے قرضوں میں بہت زیادہ نرمی دکھائے ، پاکستان کس حد تک چین سے مزید مراعات یا مفادات لینے میں کامیاب ہوتا ہے ، اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ، تاہم تاریخ بتاتی ہےکہ چین پاکستان کو اس مشکل میں تنہا نہیں چھوڑے گا

Leave a reply