کرونا سے مرنے والے افراد اورمسافروں کو ایک ہی ٹرک میں ڈال دیا گیا
نئی دہلی : کرونا سے مرنے والے افراد اورمسافروں کو ایک ہی ٹرک میں ڈال دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق بھارت جہاں گائے تو مقدس سمجھ کربہت زیادہ پروٹوکول دیاجاتا ہے ،مگرانسانوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے ، بھارت سے ایک خبر نے ساری حقیقت افشاں کردی
باغی ٹی وی کےمطابق بھارت کے ایک معروف بھارتی تھنک ٹینک ، دفاعی اورسیاسی امورکے تجربہ کاراشوک سوائن نے بھارت میں ہونے والے مظالم میںسے حالیہ ایک ظلم اورزیادتی کا نقشہ پیش کیا ہے،
اشوک سوائن کہتے ہیں کہ یہ کیسا بھارت ہے مودی کاجہاں ایک ٹرک میں کرونا سے مرنےوالوں کو اورمسافروں کوزبردستی ڈال کرکسی جگہ منتقل کیا جارہا ہے، اشوک سوائن کہتے ہیں کہ بھارت میں ایک گائے کو تو بہت زیادہ پروٹوکول حاصل ہے لیکن ایک انسان کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے وہ قابل افسوس ہے
اشوک سوائن نے ایک تصویرشیئرکرتے ہوئے اپنےٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ اب دنیا کو آواز اٹھانی چاہیے اورمودی کے نئے بھارت میں انسانوں کے ساتھ جو حیوانوں سے بدترسلوک کیا جاتا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیں
دوسری طرف اشوک سوائن کہتے ہیںکہ اتر پردیش میں ترپال سے لپٹے ہوئے لاشوں کے ساتھ کھلے ٹرک میں سفر کرنے والے زخمی تارکین وطن مزدوروں کے مناظر نے جھاڑکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو مشتعل کردیا ہے ،
اشوک سوائن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے اس کو ایک "غیر انسانی” فعل قرار دیا ہے جس نے زندہ اور وقار کی موت دونوں کو لوٹ لیا۔ یہ نعشیں تارکین وطن کی تھیں جو لکھنؤ سے 200 کلومیٹر دور اورائیا میں ہفتہ کی صبح دم توڑ گئے ۔