زمین کا تنازعہ دو بھائیوں کی جان لے گیا،فائرنگ سے دو قتل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقے لہتراڑ روڈ سنگ گاوں کے نزدیک دو فریقین کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد قتل ہو گئے

سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑائی جھگڑے کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا،دوران لڑائی جھگڑا ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق ہوئے،

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت واصف محمود اور عاصم محمود کے نام سے ہوئی، دونوں مقتول بھائی تھے، نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے،فرانزک سائنس یونٹ موقعہ پر طلب کر کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،

ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے، مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کئے جا رہے ہیں، گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

Shares: