کرنل کی بیوی والے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا: پولیس

0
72

کرنل کی بیوی والے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا: پولیس

باغی ٹی وی :مانسہرہ کے ضلعی پولیس سربراہ صادق بلوچ سے جب پوچھا گیا کہ ان خاتون کے خلاف کیا ابھی تک کوئی مقدمہ درج ہوا ہے تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے اور نہ ابھی تک مقدمہ درج ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایک کرنل کی بیوی نے ٹریفک قوانین کو پامال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے موقع پرموجود پولیس والوں کوگالیاں بھی دیں اوردھمکیاں بھی دیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق یہ صورت حال ایبٹ آباد سے حویلیاں جاتے ہوئے راستے میں پیش آئی جہاں تبدیلی کی دعویدارکے پی پولیس نے واقعی یہ ثابت کردیا ہےکہ تبدیلی آئی نہیں بلکہ آچکی ہے، پولیس نے جب اس خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو مذکورہ خاتون نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں بھی دیں اوردھمکیاں بھی دیں‌

ذرائع کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیومیں یہ چیزسامنے آئی ہے کہ خاتون بار بار جب اپنے لیے راستہ کلیئرکرانے کے لیے پولیس اہلکارپردباو ڈال رہی تھی تو اس دوران پولیس اہلکار اپنے سینئرساتھی جو کہ وہاں تعینات تھا کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ نائب صوبیدارسے پوچھنے کے بعد آپ کوراستہ دینے اورجانے کے حوالے سے بتائیں گے

ذرائع کے مطابق اس موقع پرکارمیں سوارخاتون جو کہ اپنے آپ کو کرنل کی بیوی کہہ رہی تھیں ، پولیس اہلکارکی اس بات پر کہ وہ نائب صوبیدارسے پوچھ کرآپ کو بتاتے ہیں‌ تو پر وہ خاتون اس قدرجزباتی ہوگئیں کہ پولیس والے کوگالیاں دینا شروع کردیں

Leave a reply