کیسے ہو سکتا ہے کہ بیک وقت دونوں انجن فیل ہو جائیں اور ٹائر نہ کھلیں؟ PIA کی کارکردگی پرعبد اللہ گل کا سوال
راولپنڈی :کیسے ہو سکتا ہے کہ بیک وقت دونوں انجن فیل ہو جائیں اور ٹائر نہ کھلیں؟ PIA کی کارکردگی پر عبد اللہ گل کا سوال ،اطلاعات کے مطابق عبداللہ گل نے کہا کہ آج کا دن پاکستانیوں کے لیے ایک بہت بڑے صدمے کا دن ہے ، اس حادثے میں شہید ہونے والوں کا بہت غم ہے لیکن ایک سوال پھر بھی باقی ہے
ذرائع کے مطابق محمد عبداللہ حمید گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں ایک طرف سے اس بڑے سانحے کا دکھ ہے وہاںاس بات پرخوشی بھی ہوئی ہےکہ جھلستی آگ میں جس طرح اہل کراچی نے اپنے زخمیوںکو نکالا یہ اور بھی اطمنان بخش بات ہے
عبداللہ گل نے کہا کہ اہالیان کراچی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ، ان کا کہنا تھا کہ بلیک باکس کی تحقیقات ایک ماہ تک آنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں، ادھر ان کا کہنا تھا کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بیک وقت دونوں انجن فیل ہو جائیں اور ٹائر نہ کھلیں؟
عبداللہ گل نے کہا کہ PIA کی انجنیئرنگ پر سوالیہ نشان؟ ہے عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ اس بہت بڑے حادثے کی کوئی ذمہ داری قبول کریگا؟