داعش اور القاعدہ سے تعلق، پاکستان میں 14 افراد کے داخلے پر پابندی عائد

0
44

داعش اور القاعدہ سے تعلق، پاکستان میں 14 افراد کے داخلے پر پابندی عائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے داعش اور القاعدہ سے تعلق کی بنیاد پر متعدد افراد کے پاکستان داخلے پر پابندی لگا دی ہے جس پر پاکستان کی وزارت داخلہ نے عملدرآمد کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق داعش اور القاعدہ سے تعلق کی بنیاد پر عراق کے امیرمحمد سعید عبدالرحمن المولیٰ، ابو ابراہیم الہاشمی القریشی، حاجی عبداللہ، علی الترکمانی، عبداللہ قردیش، ابو عبداللہ قردیش، الحاج عبداللہ القردیش، حاجی عبداللہ الفراحی، عبدالعامر محمد سعید، محمد سید عبدالرحمن المولیٰ، عاکمر محمد سدید عبدالرحمن محمد المولیٰ، الاستاد احمد کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ان کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کو ضبط کرنے اور ان کے پاکستان میں تعلق داروں اور رابطہ کاروں کی نشاندہی کر کے ان کے معاملات کی چھان بین کا حکم دیدیا ہے ۔

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

پاکستانی وزارت خارجہ نے 21 مئی کے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے فیصلے پر ایک ہی دن میں عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے ان افراد کو اسلحہ اور مالی امداد کی فراہمی کے امکانات کو بھی یکسر ختم کرنے ،انہیں مالی اور عملی طور پر مکمل غیر فعال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ ان افراد کیلئے پاکستان میں کوئی بھی فرد یا ادارہ چندے کے ذریعے فنڈ ز بھی اکٹھے نہیں کر سکے گا.

Leave a reply