تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ پرائش کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے دکاندار اور تاجروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائیں، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، مصنوعی قلت، ناپ تول میں کمی کرنے والی کسی رعایت کے مستحق نہیں۔گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، محمد اکبر، آصف اقبال سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات ہیں کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ مارکیٹ میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیں گے جبکہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے پیٹرول پمس میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقرر ہ قیمتوں اور پیمانوں کو تسلسل کے ساتھ چیک کیا جائے، گرانفروشی کسی بھی شکل میں نا قابل قبول ہے۔گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔

رحیم یارخان تاجروں کے خلاف ہو گی کاروائی
Shares: