فواد چودھری مفتی منیب کی بجائے ان سے لڑیں جنہوں نے وزارت اطلاعات سے باہر نکالا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/05/bhutYvkH_400x400.jpg)
لاہور :فواد چودھری مفتی منیب کی بجائے ان سے لڑیں جنہوں نے وزارت اطلاعات سے باہر نکالا،اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری کی طرف سے عید کی ادائیگی کے وقت کو متنازعہ بنانے پراس وقت ہر طرف سے سخت ردعمل آرہا ہے ، لیکن اس دوران ایک اہم انکشاف بھی ہوا ہے ،
ذرائع کے مطابق صحافی فیض اللہ خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں فواد چوہدری سے کہا ہےکہ جس طرح وہ کمیٹی کے معاملات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہےکہ آپ کو ویسے ہی کمیٹی سے حسد اوردشمنی ہے
فواد چوہدری کے اب تک کے عمل میں خیر خواہی سے زیادہ مفتی منیب کو نیچا دکھانا مقصود ہے رویت ہلال انکے سپرد ہے انہیں ہی کام کرنے دیں ویسے اطلاعا عرض ھیکہ جناب سے وزرات اطلاعات مفتی منیب نے نہیں چھینی،مفتی منیب جیسے کمزور شخص پہ غصہ نکالنے کے بجائے ان سے لڑیں جنہوں وزرات سے نکالا
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) May 23, 2020
فیض اللہ کہتے ہیں کہ میری فواد چوہدری سے درخواست ہے کہ وہ کمیٹی کو کام کرنے دے ، مفتی منیب کو نیچا دکھاتے دکھاتے اپنی قدروں کو نیچا نہ دکھادیں ،
فیض اللہ خان کہتے ہیں کہ چوہدری صاحب آپ سے وزارت مفتی منیب نے نہیں چھینی بلکہ وہ وزارت بھی آپ کی ایسی حرکتوں کی وجہ سے آپ کے ہاتھ سے گئی