نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے دیا مسلمانوں کو عید مبارک کا پیغام

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے ساتھ نرم گوشہ رکھنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عید کے موقع پر مبارک باد کا خصوصی پیغام جاری کر دیا، جیسنڈا آرڈرن نے اپنے خصوصی لہجے میں السلام علیکم اور عید مبارک بھی کہا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ میں عید الفطر منانے والے تمام افراد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں، میں جانتی ہوں آپکے لئے یہ عید ذرا مختلف ہو گی، دنیا کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے، آپ عام حالات کی طرح ایک دوسرے سے مل نہیں سکیں گے کیونکہ ہم اپنے گھروں تک محدود ہیں، میں آپ سب کے لئے نیک خواہشات رکھتی ہوں۔

انہوں نے پیغام کے آخر میں سب کو مخاطب کرتے ہوئے عید مبارک بھی کہا،
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں عید منائی جاچکی ہے . سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے، ایران، ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا، امریکا اور یورپ میں بھی آج عید الفطر ہے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں عید کل ہوگی۔

دنیا بھر میں عید الفطر پر اجتماعات، کورونا وائرس کے باعث اس بار عید پابندیوں اور احتیاط کے ساتھ منائی جارہی ہے، سعودی عرب میں مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی گئی، پابندی کے باعث شہری شریک نہیں ہوئے، صرف مسجد کے ارکان نے ہی نماز ادا کی، اس موقع پر امت مسلمہ کی خوشحالی، کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی مغفرت اور اس وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مسجد نبویؐ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں مسجد کے اراکین نے ہی شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، اردن، بحرین اور قطر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے۔

ترکی، ایران، مصر، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بھی آج چھوٹی عید سادگی سے منائی جا رہی ہے، امریکا اور یورپ میں بھی آج عید الفطر ہے۔ بنگلا دیش اور بھارت میں چھوٹی عید کل منائی جائے گی۔

Shares: