عمرچیمہ کی شاہد آفریدی کی نمازپرطنز، انصارعباسی کی نصیحت ، سیاست کے بعد عبادت پرتنقید کرنے لگے

0
42

لاہور: عمرچیمہ کی شاہد آفریدی کی نمازپرطنز، انصارعباسی کی نصیحت ، عمرچیمہ لوگوں کی نمازوں پرتنقید کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ریاستی پالیسی کے سخت ترین مخالف اوربائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صحافی عمرچیمہ نے سیاست کے بعد لوگوں کی عبادت پرطنزکرنے لگے

باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پرپاکستان کے سابق سٹارکرکٹرشاہد آفریدی کی نماز پڑھنےوالی تصویر کے شیئر ہونے کے بعد جہاں بڑی تعداد میں صارفین کے اسے پسند کیاہے وہاں اس معاشرے میں ایسے بھی بدبخت لوگ ہیں‌ جو کسی کے کارخیر پردعا دینے کے بجائے یا تو اسے دغا دینے کی کوشش کرتے ہیں یا پھرحسد کے مارے جھلس جاتے ہیں‌

ذرائع کے مطابق ایسے ہی ایک واقعہ میں معروٍف صحافی عمر چیمہ نے حسب عادت شاہد آفریدی کی سڑک کنارے نماز پڑھنے کی تصویرپرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسی نیکی جو کمیرے کے سامنے کی جائے اس سے وہ نیکی زیادہ مرتبہ رکھتی ہے جو کیمرے کے بغیر کی جائے

 

 

ذرائع کے مطابق اس تبصرے پرمعروف صحافی انصارعباسی نے کہا ہےکہ !

عمر بھائی دلوں کے حال صرف اللہ جانتا ہے۔اگر مجھے کہیں نماز پڑھتے شاہد آفریدی ملتا تو میں بھی اُس کی تصویر بنا کر اُسے وائرل کرتا تاکہ دوسروں کو بھی نماز کی ترغیب دی جائے۔نماز چھپ کر پڑھنے کی عبادت نہیں بلکہ جب وقت آئے جہاں بھی آپ ہیں نماز پڑھیں سڑک کے کنارے، سحرا میں، جہاز میں۔۔۔

Leave a reply