چائنہ کے بڑھتے اثر رسوخ کے خلاف ہانگ کانگ میں شدید احتجاج، ہنگامے پھوٹ پڑے
باغی ٹی وی :چائنہ کے بڑھتے اثر رسوخ کے خلاف ہانگ کانگ میں شدید احتجاج، ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں. ھانگ کانگ میں چین کی جانب سے مجوزہ قانون کے خلاف ایک بار پھر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جمعہ کے روز بیجنگ نے اعلان کیا کہ وہ ہانگ کانگ کی قانون ساز اسمبلی کو ایک طرف کرکے قومی سلامتی قانون نافذ کرے گا، تاکہ بغاوت اور علاحدگی پسند تحریکوں کو صرف روکا جائے اور ملوث افراد کو سزا دی جائے
اس اعلان کے بعد شہری مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیااور 120افراد کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں گزشتہ برس جون میں جرائم میں ملوث افراد کو چین کے حوالے کرنے کے متنازع بل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا،
جس کے بعد مظاہرین اب بھی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مجوزہ قانون کے ذریعے چین کے سیکورٹی ادارے ہانگ کانگ میں اپنے قدم جما کر کارروائیاں کر سکیں گے