لیہ(نماینده باغی ٹی وی ) مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے بارے عوامی شکایات پرکارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس کا چکن شاپس مالکان کے خلاف ایکشن۔ زائد نرخ وصول کرنے والے 9 چکن شاپس مالکان پر مجموعی طورپر 45 ہزار500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،کارروائی کروڑ اور لیہ میں کی گئی جب کہ پرائس مجسٹریٹس عاشق حسین،محمد عبداللہ،غلام یسین،خادم حسین،نیاز احمد مغل نے کی۔یاد رہے کہ مرغی کے گوشت کے260روپے فی کلو سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ گوشت اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے اور گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔