پاکستان شوز انڈسٹری کے معروف گلوکار و موسیقار عاصم اظہر کا پہلا بالی وڈ گانا ‘ہمراہ’ ریلیز کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : پاکستان شوز انڈسٹری کے معروف گلوکار و موسیقار عاصم اظہر کا پہلا بالی وڈ گانا ‘ہمراہ’ ریلیز کردیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گذشتہ سال میں اس وقت ثقافتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کردیا تھا۔

اگست 2019 کے بعد جہاں بھارت میں پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی تھی، وہیں پاکستان میں بھی بھارتی فلموں اور گانوں کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
https://www.instagram.com/p/CApxzfilPEj/?igshid=1pgepkkpenjvg
لمبے عرصے کی پابندی کے بعد اب عاصم اظہر کے بالی وڈ گانے کو ریلیز کر دیا گیا ہے جس کا اعلان عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر کیا انہوں نے لکھا کہ ہمراہ ریلیز ہو گیا ہے

تاہم اب لمبے عرصے کی پابندی کے بعد اب عاصم اظہر کے بالی وڈ گانے کو ریلیز کر دیا گیا ہے اور اس کو دونوں ممالک کے ثقافتی تعاقات کو بہتری کی جانب دیکھا جا رہا ہے

عاصم اظہر کا گانا ‘ہمراہ’ بالی وڈ کی آنے والی فلم ‘ملنگ’ میں شامل ہیں اور اس گانے کو اداکارہ دیشا پٹنانی اور ادیتی رائے کپور پر فلمایا گیا ہے۔

گانے کو 27 مئی کو جاری کیا گیا اور گانے کو مداحوں نے کافی پسند کیا اور ابتدائی 23 گھنٹوں میں 445,820(40 لاکھ پینتالیس ہزار آٹھ سو بیس ) بار دیکھا جا چکا ہے ‘ہمراہ’ گانے میں جہاں عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں انہوں نے اس گانے کی موسیقی بھی ترتیب دی ہے

https://www.instagram.com/p/CAnc5NZF0GE/?igshid=otrara3w67lh
عاصم اظہر نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر خوشخبری دیتے ہوئے گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا اور ایک دن قبل ہی بتایا تھا کہ ان کا گانا 27 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

عاصم اظہر کا یہ پہلا با لی وڈ گانا ہے لیکن ان سے قبل متعدد پاکستانی گلوکار و موسیقار جن میں استاد نصرت فتح علی خان، راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور علی ظفر نمایاں ہیں، جنہیں بالی وڈ میں کافی پذیرائی ملی اور ان کے متعدد گانے بالی وڈ فلموں میں شامل کیے جا چکے ہیں

Shares: