باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا ہے کہ جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ پھر کہوں گا کہ #کرنل_کی_بیوی ہو یا # ٹھیکیدار _ کی_بیٹی، ائیر لائن کے اعلٰی افسر ہوں یا اسکولوں میں گدھے بندھے ہونے کے ذمے دار سیاستدان (چاہے سندھ ہو یاکے پی کے، بلوچستان اورپنجاب) جب تک سب کوقانون کےمطابق یا سخت قانون بنا کر نشانِ عبرت نہیں بنایا جاتا، قوم ٹرینڈ ہی بناتی رہےگی
پھر کہوں گا کہ #کرنل_کی_بیوی ہو یا #ٹھیکیدار_کی_بیٹی، ائیر لائن کے اعلٰی افسر ہوں یا اسکولوں میں گدھےبندھے ہونے کے ذمے دار سیاستدان (چاہے سندھ ہو یاکےپی کے، بلوچستان اورپنجاب) جب تک سب کوقانون کےمطابق یا سخت قانون بنا کر نشانِ عبرت نہیں بنایا جاتا، قوم ٹرینڈ ہی بناتی رہےگی
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 27, 2020
واضح رہے کہ ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤں پر تشدد اور پٹرول چھڑکنے کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلایا گیا اس سے قبل کرنل کی بیوی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھی کرنل کی بیوی کا ٹرینڈ چلایا گیا تھا
ملک ریاض کی بیٹی نے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کو آگ لگانے کیلئے مٹی کا تیل ڈال دیا
ملک ریاض کی بیٹی شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کے ساتھ غصے میں آ گئیں جس پر انہوں نے دو اداکاراؤں عظمیٰ خان اور ہما خان پر مٹی کا تیل ڈالا ہے، ملک ریاض کی بیٹی نے مٹی کا تیل ڈرانے کے لئے ڈالا ہے یا آگ لگانے کے لئے واضح نہیں ہو سکا
سوشل میڈیا پر تیل ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،ملک ریاض کی بیٹی ، اپنے نجی محافظوں کے ساتھ زبردستی معروف ماڈل عظمہ خان کے گھر داخل ہوئی ، انہوں نے ماڈل پر پٹرول پھینک دیا اور اس کی بہن ہما خان اور عظمیٰ خان کو مبینہ طور پرجلانے کی دھمکی بھی دی۔
ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤن پر تیل ڈالنے اور انہیں آگ لگانے کی دھمکی پر اداکارائیں خوفزدہ ہو گئیں،ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ موجود ایک خاتون ان اداکاراؤں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے