نوازشریف کی قیادت میں ایٹمی دھماکے نہ ہوتے تو آج تاریخ مختلف ہوتی- شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکبادشیردلیر نوازشریف کی صاف دل، صاف ذہن اورجراتمند قیادت ایٹمی دھماکے نہ کرتی تو آج تاریخ مختلف ہوتی۔ جوہری دھماکوں سے پاکستان نے غیرت، عزت اور خودمختاری سے زندہ رہنے کا فیصلہ کیا۔
یہ ہماری قومی بقائ، سلامتی اور مستقبل کے لئے فیصلہ کن دور تھا۔نوازشریف نے ڈالر، ڈر اور دباو سے آزاد ہوکر ثابت قدمی سے واضح اور دوٹوک فیصلہ کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے بھیک ٹھکرا دی اور عزت کی راہ کا انتخاب کیا۔الحمداللہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہمیشہ پاکستان کو دفاع سمیت ہر شعبے میں ترقی دی جس پر فخر ہے۔قوم، قیادت، سائنسدان، انجینئر اور افواج پاکستان سب کو یہ دن مبارک ہو، یہ پاکستان کا دن ہے، یہ قوم کا دن ہے۔