بھیرہ(نامہ نگار)عدالت عالیہ کے چیف جسٹس قاسم علی خان کے یکم جون سے ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی ریگولر سماعت شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، تحصیل بار بھلوال کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ، سینئر وکیل سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی بھیرہ چوہدری خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ،محمد علی حسنین ایڈووکیٹ،ملک خالد گلشیر ایڈووکیٹ، مہر سیف اللہ ا یڈووکیٹ و دیگر نے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے اس فیصلے سے وکلاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کے حکم کے مطابق عدالت میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا۔ انہوں نے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ میں آنے والے سائلین سے اپیل کی کہ وہ عدالت میں حاضری کے وقت ماسک اور سینیٹایزر کا لازمی استعمال کر کے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دیگر حفاظتی تدابیر بھی اختیار کریں۔
( باغئ ٹی وی رپورٹر وقاص )
ب
بھیرہ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس قاسم علی خان کے یکم جون سے ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی ریگولر سماعت شروع
Bhera
Shares:







