باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں مشتعل افراد کے ہاتھوں مارے جانے والے بلال کے لواحقین نے وزیراعلیٰ بلوچستان ہاؤس کے باہر لاش کے ہمراہ دھرنا دے دیا ہے
ہزارہ ٹاؤن میں تشدد کے نتیجے میں ایک نوجوان بلال جان کی بازی ہار چکا ہے، ورثا نے لاش کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے،
اس موقع پر بڑی تعداد میں مقتول بلال کے اہلخانہ کے ہمراہ لوگ موجود ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میی ہزارہ کمیونٹی کی طرف سے تین نوجوانوں پر ظالمانہ تشدد اور تشدد کی وجہ سے بلال کا قتل ناقابل برداشت ھے۔ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جاۓ تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کیا جا سکے کیونکہ پاکستان میی ایسے واقعات معمول بنتا جا رہا ھے اور اسے نہ روکا گیا تو نتائج خطرناک ہونگے
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن میں مشتعل افراد نے 3 نوجوانوں کو قتل کر دیا جس پر سوشل میڈیا پر صارفین احتجاج کر رہے اور اس وقت #justiceforjibran ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے
کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں تین پختون جوانوں کو مار مار کر قتل کر دیا گیا
کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا 400افراد کے قریب ہجوم نے نوجوانوں پر پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں تشدد سے تینوں افراد جاں بحق ہوئے۔ نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے
ہزارہ ٹاؤن میں 3 نوجوانوں کا بہیمانہ قتل،جسٹس فار جبران ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ