لاہور:نوازشریف نے پاکستان واپس آنے کی تیاریاں شروع کردیں‌,باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ایک معروف صحافی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بہت جلد پاکستان واپس آرہے ہیں ، اس حوالے سے تیاریاں عروج پرہیں

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی اظہرجاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوازشریف اپنے مخالفین کو بہت بڑا سرپرائز دینا چاہتے ہیں اورانہوں نے پاکستان واپسی کے حوالے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں

 

 

 

اظہر جاوید کہتے ہیں کہ جون کے مہینے میں ڈاکٹرز سے چیک اپ کے لیے وقت لینے اورآپریشن کے بعد پاکستان واپس آنے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا اس حوالے سے مریم نواز کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے

 

 

ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگرشہباز شریف گرفتارہوتے ہیں تو پھرمریم نوازپارٹی کو لیڈ کریں گی اوراس حوالے سے مریم نواز کو سیاسی رابطوں کے لیے ٹاسک دے دیا گیا ہے

Shares: