چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تمام سکولز ،کالجز ، تمام قسم کی ثقافتی اجتماعی اور مذہبی سرگرمیاں ، شادی بیاہ کی تقریبات ،دینی مدارس، مساجد ،یہاں تک کہ مسجد نبوی اور خانہ کعبہ حرم پاک بھی بند کر دیئے گئے تھے کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر دنیا بھر میں مختلف ممالک کی حکومتوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے

باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تمام سکولز ،کالجز ، تمام قسم کی ثقافتی اجتماعی اور مذہبی سرگرمیاں ، شادی بیاہ کی تقریبات ،دینی مدارس، مساجد ،یہاں تک کہ مسجد نبوی اور خانہ کعبہ حرم پاک بھی بند کر دیئے گئے تھے لیکن اب سعودی حکومت نے مسجد نبوی کو نمازیوں کے لئے کھول دیا ہے مسجد نبوی کے کھلنے پر فجر کے انتظار میں لوگ یوں بیٹھے تھے گویا پوری رات سوئے نہیں، لوگوں نے عید سے بھی زیادہ خوشی کا اظہار کیا-
https://twitter.com/Mrbrary/status/1266905303179763712?s=08
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک سعودی صارف نے مسجد نبوی میں صبح فجر کی اذان کی ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ خدا کی قسم ، ایسا لگ رہا ہے گویا آج عید ہے ، لیکن عید کا ہی سماں ہے ، مسجد نبوی کی مسجد میں نماز کے اذان سے پہلے ایک بہت بڑا ہجوم مسجد نبوی میں جمع ہو گیا لوگوں کو مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کا بے تابی انتظآر تھا ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے لوگ اس خوشی میں پوری رات سوئے ہی نہیں

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ اس منظر کو دیکھ کر لطف اٹھائیں ، اور اس آواز سے اپنی سماعت سے لطف اٹھائیں ، اور دعا کی کہ خدایا ، ہمیں اپنے گھروں اور ان میں موجود دعاؤں سے محروم نہ رکھو ، اور ہمیں ان کی قوم اور ان کے فن تعمیر سے ہمکنار کردے۔

دلچسپ و انمول قرآنی معلومات،پڑھیں بھی ،اجربھی لیں

Shares: