لاہور: ڈاکٹرمحمد اخترایم ایس العزیزہسپتال مرید کے کرونا وائرس کہ وجہ سے وفات پاگئے ،باغی ٹی وی کے مطابق گورنمنٹ العزیز ہسپتال مرید کے کے سنیئر ڈاکٹراورانچارج ڈاکٹرمحمد اخترکرونا وائرس کی وجہ سے قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ،

باغی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرمحمد اخترچند دن پہلے کرونا وائرس کا شکارہوئے تھے ، جس کے بعد ان کا علاج معالجہ جاری تھا ، لیکن اس کے باوجود ان کی طیبعت نہ سنھبل سکی اوروہ آج قضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں‌

ڈاکٹرمحمد اخترانتہائی شفیق انسان تھے اورہر جاننے اورنہ جاننے والوں کے ساتھ بڑی محبت اورشفقت کے ساتھ پیش آتے تھے ،

یاد رہےکہ اس سے قبل پاکستان کے بہت سے ڈاکٹراپنے اہم وطنوکا علاج کرتے کرتے خود قربان ہوگئے،ڈاکٹرمحمد اختربھی ان میں‌شامل تھے جو اپنی جان کی پروا کئے بغیردوسروں کی جانوں کی حفاظت کےلیے اپنے شب وروز ایک کئے ہوئے تھے ،اللہ تعالیٰ ڈاکٹرمحمد اخترکی مغفرت فرمائے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے

Shares: