لاہور :لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی چھترول پر مودی اور انکا میڈیا خاموش کیوں ؟ مبشر لقمان کا بھارتی میڈیا سے زبردست سوال ،باغی ٹی وی کے مطابق معروف تجزیہ نگاراورسنیئرصحافی مبشرلقمان جو کہ جنوبی ایشیا کے امورپرخصوصی توجہ رکھتے ہیں،ان کا بھارتی میڈیا کے نام ایک زبردست پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری ہوا ہے ،
ذرائع کے مطابق اپنے پیغام میں مبشرلقمان نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہےکہ اب ان کو کیا ہوا اب کیوں نہیں کہتے کہ چین کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کریں گے ، جب پاکستان کے حوالے سے بات ہوتی ہے تو بھارتی میڈیا اپنی حکومت اورفوج کو پاکستان کے خلاف اکساتا ہے ، اب بھارتی میڈیا کو چپ کیوں لگ گئی ہے
مبشرلقمان نے کہا کہ چینی فوج کےمکوں ، تھپڑوں اور ڈنڈوں سے بھارتی فوج کی چھترول اکثر لہولہان، تصاویر وائرل ،بھارت می کہرام مچ گیا ، بھارتی جرنیل تصویریں وائرل کرنے والوں کی تلاش میں ، اطلاعات کے مطابق ان تصویروں کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی فوج کے حوصلے مزید پست ہوگئے ہیں
معروف صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپریہ تصویریں شیئرکرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتیوں کو اب معلوم ہوجانا چاہیے اوریقین بھی کرلینا چاہیے کہ کس طرح چینی فوجی بھارتی فوجیوں کی درگت بنا رہے ہیں ،
Why is Mr #Modi silent at the #Chinese beating up the #Indian Soldiers??? Where are the Surgical strike battalions and why is the #Indian #Media totally silent???
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) May 31, 2020
مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں اس وقت دیش کے وزیراعظم مودی جو ہمیشہ بھڑکیں مارتے رہتے تھے ،اب بتائیں قوم کو کہ چینی فوج نے ہمارے فوجیوں کی کیا خوب مرمت کی ہے
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ دنیا کو گمراہ کرنے والا بھارتی میڈیا کہاں ہے ، وہ کہتے ہیں کہ اب چین کے خلاف ان کو نکلنا چاہیے تھا لیکن وہ کبھی بھی نہیں نکل سکیں گے