بھیرہ لاک ڈاون کھلتے ہی بازاروں اور دوکانوں پر رش بڑھ گیا ہے اور کرونا وائرس سے بچاو کے لیے کوئی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں اور نہ ہی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں انتظامیہ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کے نتیجہ میں علاقہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھیرہ کے تین مقامات محلہ وجانوالا، علی پور سیداں اور چھانٹ کی نشاندہی کے باوجود عوام حفاظتی تدابیر کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور سماجی فاصلوں کا بالکل خیال نہیں رکھا جا رہا۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرائے تاکہ موذی وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )

بھیرہ لاک ڈاون کھلتے ہی بازاروں اور دوکانوں پر رش بڑھ گیا ہے
Bhera
Shares: