باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نو ماسک نو سروس، اسلام آباد میں تہذیب بیکری کا احسن اقدام سامنے آ گیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں تہذیب بیکری کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، تہذیب بیکری نے ماسک کے بغیر خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے،بیکری میں لگے نوٹس کو ڈپٹی کمشنر نے ٹویٹر پر شیئر کیا ہے
Appreciated ✅✅ @TehzeebBakers pic.twitter.com/pEUeSwsuy7
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) May 31, 2020
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر 3000 جرمانہ عائد ہو گا، اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، عمل نہ کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیںگے. اطلاق مساجد، بازار، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریل اور ہوائی سفر پر ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کاروائی کے مجاز ہوں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے، مجسٹریٹ 3 ہزار روپے تک جرمانے کر سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ 188 تعزیرات کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے