ماسک نہ پہننے پر اسلام آباد میں تین ہزار روپے جرمانہ عائد۔

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماسک نا پہننے پر اسلام آباد میں تین ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر 3000 جرمانہ عائد ہو گا، اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، عمل نہ کرنے والوں‌ پر جرمانے عائد کئے جائیں‌گے. اطلاق مساجد، بازار، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریل اور ہوائی سفر پر ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کاروائی کے مجاز ہوں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے، مجسٹریٹ 3 ہزار روپے تک جرمانے کر سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ 188 تعزیرات کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے

چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 60 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2964 نئے مریض سامنے آئے

کرونا کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2964 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 26 ہزار 240، سندھ میں 28 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 27، بلوچستان میں 4 ہزار 393، گلگت بلتستان میں 711، اسلام آباد میں 2 ہزار 589 جبکہ آزاد کشمیر میں 255 مریض ہیں

پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 61 ہزار 136 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 398 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 26 ہزار 83 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 543 ہوگئی۔ سندھ میں 481، پنجاب میں 497، خیبر پختونخوا میں 473، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور اسلام آباد میں 28 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

Leave a reply