لاہور:عمران نیازی کا واحد مقصد یہی دکھائی دیتا ہے کہ ہر اس شخص کی زندگی خطرے میں ڈالے جو ان کی نااہلی پر بات کرتا ہے. شہباز شریف نے یہ بیان دینے کے ساتھ ساتھ وہ تصویر بھی شیئر کی جووہ اس سے پہلے کئی بارشیئرکرکے ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کرچکےہیں
نیب میں کورونا متاثرین کی تعداد کے پیش نظر، عمران نیازی کا واحد مقصد یہی دکھائی دیتا ہے کہ ہر اس شخص کی زندگی خطرے میں ڈالے جو ان کی نااہلی پر بات کرتا ہے۔گزشتہ روز کی بلاوجہ کی کاروائیوں نے بےشمار زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، جن مین ہمارے لیگی سپورٹرز اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 3, 2020
باغی ٹی ؤی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک بیان داغا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ان کی گرفتاری سے بے شمار لوگوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا
شہباز شریف نے اپنی گرفتاری کو ایک بہت بڑا قومی نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری کی کوششوں سے بے شمار لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا ، میاں شہباز شریف نے ان لوگوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان میں میرے لیگی سپورٹرز شامل ہیں








