باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرآباد میں علامہ اقبال ایکسپریس میں آگ لگ گئی ، تین بوگیاں جل کر راکھ ہو گئیں
وزیرآباد کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ سے تین بوگیاں متاثر ہوئیں ٹرین خالی تھی،اطلار پر فائر بریگیڈ کا عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ شدت اختیار کر چکی تھی، آگ سے تینوں بوگیاں جل کر راکھ ہو گئیں
اطلاعات کے مطابق ٹرین کو واش کرنے کے لیے سیالکوٹ سے واشنگ لائن وزیرآباد لایا جا رہا تھا ،متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے علیحدہ کر دیا گیاعینی شاہدین کے مطابق آگ ایک بوگی میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو مزید بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
وزیرآباد میں علامہ اقبال ایکسپریس میں آگ لگ گئی pic.twitter.com/YLAINe64zd
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 4, 2020
وزیرآباد ؛ علامہ اقبال ایکسپریس میں آگ لگ گئی،
یا اللہ رحم فرما۔ تمام مسافروں کو اپنے حفظ و امان میی رکھنا۔۔امین۔۔
جب سے یہ زانیوں کی حکومت ائی ہے تب سے روز کوئی نا کوئی سانحہ ہو رہا ہے۔۔اللہ تعالیٰ ان زانیوں منحوسوں سے ہمیی چھٹکارا دلا دے۔۔امین۔ pic.twitter.com/9dI8dhzUDJ— Fahad Hassan fadi 🐯 (@FadiViews) June 3, 2020
واقعہ پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ آگ کیسے لگی، واقعہ میں تینوں بوگیاں جل کر تباہ ہو گئی ہیں تا ہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،
وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر
ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان
واضح رہے کہ ٹرین میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ٹرین میں متعدد بار آتشزدگی کے واقعات پیش آ چکے ہیں،رحیم یار خان میں افسوسناک ٹرین حادثہ گزشتہ برس پیش آیا تھا جس میں سو کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے تھے








