کراچی میں مٹی کا طوفان کئی جانیں لے گیا،چھتیں گھرنے کے بھی واقعات، متعدد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی
کراچی میں مٹی کے طوفان کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات مٰں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔
کراچی میں آنے والی آندھی اور طوفان کے سبب سعدی ٹاؤن میں مکان کی دیورار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار میں مکانات کی چھتیں کرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جبکہ دیگر واقعات میں 18 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان آیا، طوفان سے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر گیارہ میں واقع بھینس کالونی میں ایک مکان پر بجلی گرنے سے مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 شدید زخمی ہوئے، وقوعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جبکہ زخمیوں کو مکان سے نکال کر اسپتال منتقل کروایا۔
بعد ازاں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے بجلی گرنے سے لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا اور ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکر سے فوری طور پر خالی کرانے کی ہدایت کی۔ کراچی میں طوفان کے بعد کھمبے اور درخت بھی اکھڑ گئے، جس کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں اب تک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوئے۔
کراچی میں آندھی کے بعد شہر کا نصف حصہ بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گیا، ملیرہالٹ،معین آباد،طارق بن زیاد سوسائٹی،ماڈل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، محمودآباد، قیوم آباد، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے تار تیز ہوا کا زور برداشت نہ کرسکے اور ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے گزررہا ہے، جس کے باعث شہر میں تیز آندھی چلی، آندھی 54سے 74کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی، شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، شہر کے شمالی حصے میں تھنڈر اسٹارم سیلز بن گئے ہیں۔