لاہور: کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین دوبارہ مفید قرار دیدی گئی،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دوبارہ مفید قرار دے دیا،

ذرائع کے مطابق 35 ممالک کے 400 ہسپتالوں میں مریضوں پر کلوروکوئین کا ٹرائل کیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا مریضوں کو فائدہ پہنچاتی ہے یا نہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران حکام نے بتایا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی افادیت اور محفوظ استعمال کے بارے میں شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم کورونا وائرس کے علاج کیلئے اس کا استعمال ترک کر دیا ہے۔

Shares: