بریکنگ نیوز
رپورٹ (کاشف تنویر) محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ضلع منڈی بہاؤالدین میں کارووائی کرتے ہوئے،محکمہ مال کے پٹواری ،صفدر اقبال بھٹی کو 50،000ہزار روپے رشوت لیتے ہوئےرنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے موقع پر نشان ذدہ نوٹ بھی برآمد کر لیےگئے۔یہ کاروائی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن ضلع منڈی بہاؤالدین کے سرکل آفیسر ، قلب عباس نے شہری فاروق احمد تارڑکی شکایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواری ،صفدر اقبال بھٹی، حلقہ چک بساوا کو اراضی تقسیم کے انتقال کرنے کے عوض پچاس ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے ، علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے شہری سے تقسیم اراضی کا انتقال کرنے کےعوض 125000 ہزار روپے رشوت طلب کی ۔ جس میں سے پچاس ہزار روپے آج دینے کا وعدہ لیا۔ جس پر شہری نے محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کیا ۔محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
م
محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ضلع منڈی بہاؤالدین میں کارووائی
Shares: