لاہور:چکوال میں بہری اور گونگی معزور لڑکی کو 6 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا,معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو سرعام پھانسی کی سزاہونی چاہیے ، درندوں سے ہمدردی نہیں ہونی چاہیے
چکوال میں بہری اور گونگی معزور لڑکی کو 6 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ایسا تب تک ہوتا رہے گا جب تک سرعام پھانسی کی مخالفت کرنے والی عورت وزارت انسانی حقوق کی کرسی پر سوتی رہے گی اگر اسکی بیٹی کے ساتھ ایسے زیادتی ہو تب بھی یہ درندوں سے ہمدردی رکھے گی؟
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 4, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں وینا ملک نے کہا کہ جب تک ایسے درندوں کو پھانسی نہیں دی جائے گی معاشرے میں ایسے جرائم ہوتے رہیں گے ، اس لیے ضروری ہے کہ ایسے مجرم کو پھانسی دی جائے
وینا ملک نے کہا کہ سرعام پھانسی کی مخالفت کرنےوالی عورت وزارت انسانی حقوق کی کرسی پربیٹھ کرسوتی رہے گی تب تک ایسے واقعات کا اندیشہ ہے،وینا ملک کا کہنا ہےکہ اس قسم کےدرندوں کے لیے پھانسی کا قانون ضرور ہونا چاہیے