نیشنل سٹیڈیم کی کروڑوں کی مالیت کی چھت پھٹ گئی
باغی ٹی وی :نیشنل اسٹیڈیم کی کروڑوں روپے کی ٹیفلون کی چھت پھٹ گئی .چھت کے بارے میں دعوے تھے کہ کئی دہائیاں نہیں پھٹے گی
ایک ہی زور دار آندھی نے دعوؤں کی قلعی کھول دی.چھت گذشتہ سال مارچ میں انسٹال ہوئی تھی.عمران خان انکلوژر کی چھت پھٹ گئی.جاوید میانداد انکلوژر کی بھی چھت پھٹی ہے.کروڑعں روپے مالیت کی چھت جرمنی سے منگوائی گئی تھی.
ادھر پی سی بی نے خواتین کرکٹ ٹیم ک سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے. پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیا ہے۔ یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں اسپنر انعم امین اوربیٹر عمیمہ سہیل سمیت 9 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب گذشتہ سیزن کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سبب بسمہ معروف، جویریہ خان اور ڈیانا بیگ کو سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی ہے۔
اس ضمن میں پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کٹیگریزکے معاوضوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کٹیگری اے کی ماہانہ آمدن میں 33 فیصد ، بی میں 30 جبکہ سی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے