لاہور:راولپنڈی کا شیطان نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے ،رانا ثنااللہ کی زبان سے قائد کا کلام،گھٹیا زبان،ن لیگ کا ہے امتیازی نشان ،اطلاعات کے مطابق (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان کا وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پر ردعمل بہت ہی گھٹیا زبان استعمال کرتے ہوئے سخت الفاظ سے پکارا ہے، رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کو راولپنڈی کا شیطان قراردیا
رانا ثنااللہ نے اپنے قائد کی کرپشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہےکہ شیخ رشید کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں ، رانا ثنا اللہ نے نہ صرف شیخ رشید کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی بلکہ وزیراعظم پاکستان کے خلاف بھی گھٹیا اورنازیبا الفاظ کے ساتھ برتاو کیا ہے ،رانا ثنا اللہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر ایک نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم مسلط ہے
خود گھٹیا زبان استعمال کرنے والے رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ سے عجیب مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سپریم کورٹ اپوزیشن لیڈر کو وزیر کے دھمکیاں دینے اور جیل بھجوانے کے اعلان کا نوٹس لے
رانا ثنا اللہ نے بار بار اپنے زبان سے نازیبا الفاظ کے تیربرساتے ہوئے کہا کہ نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم اور اس کا چپڑاسی اندھے اور کوڑی کی جوڑی ہے ،راولپنڈی کا شیطان میڈیا پر آنے کے لئے نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف بیان دیتا ہے ،رانا ثناللہ نے کہا کہ کس حیثیت میں حکومتی وزیر قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی بات کررہا ہے؟
رانا ثنا اللہ نے پھر غیراقلاقی زبان کےتیربرساتے ہوئے کہا کہ پنڈی کے شیطان کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے حکم پر نیب گرفتاریاں کررہا ہے ،ریل مسافروں کا قاتل ریگ مار کی وجہ سے مقدمات سے بچ گیا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ راولپنڈی کے شیطان کی گاڑی عمران نیازی کے پسٹن سے چل رہی ہے، اسی لئے دھواں ماررہی ہے
راانا ثنااللہ نے کہا کہ راولپنڈی کا شیطان عمران مافیا کے کہنے پر سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہا ہے ،راولپنڈی کے شیطان کی سیاسی گاڑی غداری اور بے وفائی کا دھواں مار رہی ہے ،راولپندی کا شیطان اپنی تباہ سیاسی گاڑی کو غداری کے ریگ مار سے روز چمکاتا ہے ،عمران نیازی کے چپڑاسی کی سیاست چاروں طرف کھیلنے پرمبنی ہے
رانا ثناللہ نے اپنے الفاظ میں ذرا بھی نرمی نہ کرتے ہوئے پھرالزام دھرا کہ چینی سکینڈل میں ملوث عمران مافیاکو عوام نہیں چھوڑے گی ،نوازشریف کی تصویر دیکھ کر راولپنڈی کے شیطان اور عمران نیازی کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں