ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی زیرنگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ ملت پارک پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار.02ملزمان گرفتار۔ ملزمان اللہ رکھا عرف بادشاہ اور شوکت عرف شوکی کے قبضہ سے 06موٹرسائیکلز۔03عدد ماسٹر چابیاں۔پسٹل اور گولیاں برآمد۔ترجمان پولیس. ملزمان نے موٹرسائکلز لاہور کے مختلف علاقوں سے چوری کی جن میں نواں کوٹ، نارتھ کینٹ، سبزہ زار،مناواں کے علاقے شامل. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالہ کردیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او ملت پارک اور انکی ٹیم کو شاباش دی.