امریکہ میں لوٹ مارجاری، ایپل،نائیک سمیت تمام سٹورلوٹ لیئے گئے ،مگرامریکی پھربھی مہذب ہیں ؟ لبرلز سے سوال

0
73

اسلام آباد:امریکہ میں لوٹ مارجاری، ایپل،نائیک سمیت تمام سٹورلوٹ لیئے گئے ،مگرامریکی پھربھی مہذب ہیں ؟ لبرلز سے سوال ،باغی ٹی وی کو امریکہ سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ اس وقت وہاں لوٹ کھسوٹ کا بازارگرم ہے ، اوراس وقت امریکہ میں ایپل ، نائیک اورایسے دیگردرجنوں کمپنیوں کے سپراسٹورزپرلوٹ مارجاری ہے

باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت سوشل میڈیا پریہ بحث جاری ہے کہ وہ لوگ جو پاکستان میں کسی بھی ایسے واقعہ پرایسی زہریلی گفتگو کرتے ہیں کہ معاشرے میں بدمزگی کا سبب بن جاتے ہیں اورجان بوجھ کراس ملک کے مختلف طبقات کو نشانہ بناتے ہیں ، یہ لبرلزاپنے حملوں میں پاکستان کی مذہبی ، نظریاتی شخصیات اورجماعتوں پرایسا کیچڑ اچھالتے ہیں کہ جس سے معاشرے میں تعفن پھیل جاتا ہے

پاکستانی معاشرے میں لبرلز کی اس گھٹیاسوچ پرتبصرہ کرتے ہوئے اکثرمبصرین کا کہنا ہے کہ اب امریکہ میں اس قسم کے واقعات پرلبرلزکوامریکی معاشرے کے ایسے ناسوروں کو آڑے ہاتھوں لینا چاہیے تھا اوریہ بتانا چاہیے تھا کہ پاکستانی اتنے برے نہیں ہیں اوراگرکہیں ایسا واقعہ سرزد ہوجائے تو اچھالنے کی بجائے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کرنی چاہیے یہی ایک سچے انسان کے اندرکے انسان کی خوبی ہے

Leave a reply