محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام کپاس کے کاشتکاروں کی فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے گوسی فور ٹریکر کی تنصیب کے لئے قرعہ اندازی کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی نے کاشتکاروں میں قرعہ اندازی کے مراحل کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ جدید طریقہ کاشت اپنا کر ہم اپنی فصلوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور حکومت پنجاب اس ضمن میں عملی اقدامات کر رہی ہے کہ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جائیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا منصور احمد نے بتایا کہ گوسی فور ٹریکر کی کپاس کی فصل میں تنصیب کے لئے50ایکڑ تک کے کاشتکاروں سے چاروں تحصیلوں میں درخواستیں وصول کی گئی تھیں جس میں تین چار کاشتکار مل کر بھی درخواست جمع کروا سکتے تھے تاکہ 50ایکڑ کا مطلوبہ ہدف پورا ہو سکے۔قرعہ اندازی میں محکمہ زراعت کے افسران میمونہ محی الدین، کاشف خورشید، ارکان پارلیمنٹ چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری محمد شفیق، میاں محمد شفیق کے نمائندوں اور کاشتکاروں نے شرکت کی جن کی موجودگی میں پرچی کے ذریعہ قرعہ اندازی کی گئی جس کے تحت تحصیل رحیم یار خان میں نذیر احمد ولد محمد صدیق چک نمبر92پی، تحصیل صادق آباد میں سردار رفیق حیدر خان ولد غلام حیدر خان قادر پور، تحصیل خانپور میں محمد عادل سعید ولد محمد سعید چک نمبر103/1Lاور لیاقت پور میں راجہ ارشد ولد محمد اشرف 36/Aکے نام قرعہ نکلا جبکہ ویٹنگ لسٹ میں رحیم یار خان سے افتخار احمد ولد بشیر احمد چک نمبر108/P، تحصیل صادق آباد سے شہزاد عادل باجوہ ولد عادل مرتضی باجوہ چک نمبر26/NP، تحصیل خانپور سے شیخ محمد اکبر ولد شیخ محمد اسلم چک نمبر33/Pاور تحصیل لیاقت پور سے محمد مسعود ولد محمد افضل کی نام شامل ہیں

رحیم یارخان گوسی فور ٹریکر کی تنصیب کے لئے قرعہ اندازی کا انعقاد
Shares: