باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکہ کو اطلاع دینے والے امریکی جاسوس ایرانی شہری کو سزائے موت سنا دی گئی
خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں کے بارے میں امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کرنے پر اپنے ہی ایک شہری کو جاسوس قرار دے کر سزائے موت سنائی ہے.
قاسم سلیمانی کے بارے میں دی گئی اطلاعات کی مدد سے ہی امریکہ ان پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا جس میں ان کی موت ہوگئی تھی۔
ایرانی جمہوریہ کے نشریاتی ادارے نے ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمود موسوی مزد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ وہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے اندر امریکی ڈالر کے لئے جاسوسی کر رہا تھا۔ انہوں نے قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور اس کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کیا تھا ۔
توقع کی جا رہی ہے کہ محمود موسوی کو جلد ہی پھانسی دے دی جائے گی.
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟
ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟
ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا
تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا
واضح رہے کہ 3 جنوری کو بغداد ایئر پورٹ پر قاسم سلیمانی کے طیارہ سے اترنے کے فوراً بعد ہونے والے امریکی حملے میں ان کی موت ہوگئي تھی۔ فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔








