رانا ثناءاللہ نے شہبازشریف کی نیب میں پیشی کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی قرار دے دیا

0
30
rana sana

رانا ثناءاللہ نے شہبازشریف کی نیب میں پیشی کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی قرار دے دیا

باغٰی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی نیب میں پیشی کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء میں شہبازشریف کو کچھ ہوا تومسلم لیگ (ن) کا ہاتھ اور عمران صاحب اور چئیرمین نیب کا گریبان ہوگا 2 جون کو پیشی کا نوٹس دے کر 28 مئی کوشہبازشریف کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی اورمکاری کا ثبوت ہے شہبازشریف کو دھوکے سے گرفتار کرنے کی بدنیتی نیب نیازی غنڈہ گردی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہے. 5اکتوبر2018 کوبھی شہبازشریف کو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے دھوکے سے گرفتار کیا تھا .شہبازشریف کو صاف پانی میں سوال پوچھنے کے بہانے بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیاگیا

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز، گندا نالہ میں کچھ نہ ملا تو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کردیں .شہبازشریف 63 دن نیب کی حراست اور اڑھائی ماہ جوڈیشل ریمانڈ پررہے، نیب نے اس وقت سوال کیوں نہیں پوچھے؟ 14 فروری 2019 کو لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی ضمانت منظور کی تو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ثبوت کیوں پیش نہیں کئے؟.نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس ثبوت اور دلائل تھے تو سپریم کورٹ سے نیب کیوں فرار ہوا؟شہبازشریف کے خلاف عمران صاحب کے قریبی دوست نیب نیازی گٹھ جوڑ کا جھوٹا مقدمہ چھوڑ کر سپریم کورٹ سے کیوں فرار ہوئے تھے؟

ان کا کہنا تھا ملک میں کورونا کے خلاف جنگ میں عمران صاحب ہار چکے ہیں، اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی ضروری ہے پٹرول کی قلت دورکرنے اور عوام کو ریلیف دینے میں عمران صاحب ناکام ہیں، اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی ضروری ہے .ٹڈی دَل ختم کرنے میں عمران صاحب ناکام ہیں، اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی ضروری ہے .عوام کو روٹی، روزگار اور بقا کے لالے ہیں کیونکہ عمران صاحب فیل ہیں، اس لئے شہبازشریف کو نیب نوٹس ضروری ہے .چینی چور عمران صاحب بچ گئے، اے ٹی ایم لندن بھاگ گئے، اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی ضروری ہے

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور پر بھی اربوں روپے کی مہنگی چینی قوم کو فروخت کا سکینڈل جاری ہے، اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی لازم ہے .عمران صاحب کی نگرانی میں یوٹیلیٹی سٹور ز پر قوم سے اربوں روپے اب بھی لوٹے جارہے ہیں، اس لئے شہبازشریف کی طلبی ضروری ہے عمران صاحب کی نگرانی میں ملک میں آٹے کی قیمت بڑھ چکی ہے، گندم مہنگی ہوچکی ہے، اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی ضروری ہے

Leave a reply