ایران کا جبرالٹر میں پکڑے گئے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

0
60

ایران نے برطانیہ کی جانب سے جبرالٹر میں پکڑےگئے آئل ٹینکر کو غیر قانونی عمل قرار دیا ہے اور اسے فوری چھوڑنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کارروائی پر ایران نے جمعے کے روز برطانوی سفیر کو طلب کرکے باضابطہ احتجاج کیا اور ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے برطانوی سفیر سے ملاقات کے دوران برطانیہ کی اس کارروائی کو ناقابل قبول قرار دیا۔

ایرانی حکام نے برطانوی سفیر سے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا بھی فوری مطالبہ کیا جب کہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موصول شدہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے یہ کارروائی امریکا کےکہنے پر کی۔

ایران کے سینئر عسکری حکام نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئل ٹینکر کو فوری طور پر نہ چھوڑا گیا تو یہ تہران کا فرض ہے کہ وہ اسی طرح کرے اور برطانوی ٹینکر کو قبضے میں لے۔

Leave a reply