سینتھیا کے لئے بڑی مشکل، رحمان ملک نے وہ کام کر دیا جسکی توقع نہ تھی
سینتھیا کے لئے بڑی مشکل، رحمان ملک نے وہ کام کر دیا جسکی توقع نہ تھی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون بلاگر سینتھیا کے خلاف بڑی مشکل کھڑی ہو گئی
سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالا کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہو گئی ہے،سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست چیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے کی
ڈی جی داخلہ کمیٹی تنویراحمد نے رحمان ملک کے مطالبے پرمبنی خط سیکرٹری داخلہ کو لکھا،ڈی جی کمیٹی تنویر احمد نے خط میں کہا کہ سنتھیا رچی کے خلاف بینظیربھٹو کی توہین اوردیگر امورعدالتوں میں ہیں، اسکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے
وزارت داخلہ سینتھیا کا نام ای سی ایل مین ڈالنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کرے گی، اگر وفاقی کابینہ نے منظوری نہ دی تو سینتھیا کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکتا، رحمان ملک کو پھر عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا
واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔
سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔
سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے
قبل ازیں پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست سنتھیا رچی کی جانب سے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف توہین آمیز اور بہتان پر مبنی ٹویٹس کرنے پر دائر کی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ شکیل عباسی کی طرف سے درج کرائی اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون جو ٹوئٹر ہر سنتھیا ڈی رچی کے نام سے جانی جاتی ہیں، انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بینظیر بھٹو کے بارے میں انتہائی توہین آمیز اور بیہودہ تبصرے پوسٹ کیے ہیں
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے جھوٹے، بے بنیاد، بدنامی اور بہتان پر مبنی ٹویٹس سے پاکستان میں بینظیر بھٹو کے چاہنے والوں کو بہت دکھ اور تکلیف پہنچی ہے۔ انھوں نے ایف آئی اے سے سنتھیا رچی کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
میری کبھی سینتھیا سے ملاقات نہیں ہوئی ،ورنہ… ایک اور پی پی رہنما میدان میں آ گئے