دورہ انگلینڈ مشکل صورت حال میں ہو گا، مل کر کام کریں گے تو کامیابی حاصل ہو گی.، مشتاق احمد
باغی ٹی وی ؛قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باولنگ کوچ مشتاق احمد کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بالکل مختلف ماحول میں ہونے جارہی ہے ،،یہ ایک مشکل صورت حال ہے سب مل کر کام کریں گے تو کامیابی حاصل ہو گی
ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ پہلے پی سی بی کے ساتھ کنسلٹنٹ کام کررہے ہیں قومی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے پر وہ اللہ کے شکر گذار ہیں،،،مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کرکٹ بالکل نئے انداز میں ہونے جارہی ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز کو بہت غور سے دیکھنا ہوگا ، اس وقت نوجوان فاسٹ باولرز ہی ہماری قوت ہیں تاہم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یونس خان اور میری ذمہ داری مصباح اور وقار یونس کی مدد کرنا ہے ، اور اگر مل کر کام کریں گے تو کامیابی حاصل ہو گی مشتاق احمد کا کہنا تھاکہ طویل عرصے بعد کرکٹ میں واپسی پر کھلاڑیوں کے مسلز کی بحالی پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اعتماد کی بحالی پر کام کرنا ہوگا ٹیم کمبی نیشن پچز دیکھ کربنائیں گے،،