لاہور:پیپلز پارٹی مجھے ڈی پورٹ کروانا چاہتی ہے، میں نے حکومت کو کہا ہے مجھے ای سی ایل میں ڈال دیں ، سینتھیا رچی پیپلزپارٹی کے لیے پھندا بن گئی، اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاسی قیادت کی طرف سے امریکی خاتون صحافی سینتھیا رچی کے خلاف مہم دلچسپ مراحل میں داخل ہوگئی ہے
Since #PPP is trying to have me deported, I request @pid_gov to place me on #ECL so I can fight this battle.
I'm not going anywhere.
My vacations can wait.
Chalo!
— Cynthia D. Ritchie, M. Ed (@CynthiaDRitchie) June 10, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق امریکی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ مجھے پاکستان سے بھیج دیا جائے ، اوراس مقصد کے لیے پیپلزپارٹی اندرونے خانہ یہ کوشش کررہی ہے کہ مجھے پاکستان سے نکال دیا جائے
سینتھیا رچی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان میں رہوں اور پیپلزپارٹی کے عجیب وغریب پراپیگنڈہ کا مقابلہ کروں اورجو میں نے الزامات لگائے ہیں اورثابت کروں ، سینتھیارچی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے اورمجھے پاکستان سے باہرنہ نکالا جائے