مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا، 28 اہلکار مثبت، ایک کی ہوئی ہلاکت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کے 161 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 28 بھارتی فوج کے اہلکار اور 17 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔
جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے 161 نئے مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4507 ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں 28، سرینگر میں 10، اننت ناگ میں 7، شوپیاں میں 37، کپواڑہ میں 18، بانڈی پورہ میں 4، بڈگام میں 2، جموں میں 4، رامبن میں 2، ادھمپور میں 19، کٹھوعہ میں 2 پونچھ میں 12، سانبہ میں 6 اور بالترتیب ڈوڈہ اور پلوامہ میں ایک ایک مثبت کیس پایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکمز صورہ، سی ڈی ہسپتال، سمکمز بمنہ اور ادھمپور کے فوجی ہسپتال سے ان مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔نوڈل افسر ڈاکٹر جی ایچ یتو نے بتایا کہ سکمز میں 1785 سیمپلز کی جانچ کی گئی جن میں سے 54 پازیٹیو پائے گئے۔ سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں بھارتی فوج کے 28 جوانوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے اور یہ سارے جوان اسی بٹالین سے تعلق رکھتے ہیں، جس میں سے دو روز قبل ایک اہلکار کی کووڈ-19 سے ہلاکت ہوئی تھی
ساؤتھ ایشن وائر کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں اب تک 4507 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 2785 ایکٹو ہیں، 1571 صحت یاب ہوئے ہیں اور 51 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 46 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ جموں صوبے میں 5 کی موت ہوئی ہے۔